سڑک پر پڑے سگریٹ کے ٹکڑے سے ڈی این اے حاصل کر کے سگریٹ پینے والے کی تصویر بنا جا سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 اکتوبر 2017 23:36

سڑک پر پڑے سگریٹ کے ٹکڑے سے ڈی این اے حاصل کر کے سگریٹ پینے والے کی تصویر بنا جا سکتی ہے

ڈی این اے کو کئی طریقوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین سگریٹ کے استعمال شدہ ٹکڑوں اور چیونگم سے ڈی این اے حاصل کر کے ڈی این اے سیکوئنس کی مدد سے سگریٹ پینے والے یا چیونگم کھانے والی کی ہو بہو تصویر بنا سکتے ہیں۔
ہیتھر ڈیوی ہاگبورگ بھی کچھ ایسا ہی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک کے رینسلیر پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ سے پی ایچ ڈی کرنے والی ہیتھر  ان ضائع شدہ اشیا کا تجزیہ کرتی ہیں جن سے ڈی این اے حاصل ہو سکتا ہے۔

ان اشیاء میں سگریٹ کے استعمال شدہ ٹکڑے ، چیونگم، بال اور ہاتھوں کے ناخن شامل ہیں۔اپنے جمع شدہ نمونوں کی مدد سے وہ ڈی این اے کے خصوصی جینومک ریجن کا تجزیہ کرتی ہے۔ اس ڈیٹا کی مدد سے وہ حیرت انگیز درستی کےساتھ سگریٹ پینے والے یا چیونگم کھانے والے کے چہرے کی تصویر بنا لیتی ہیں۔ اس کےلیے وی تھری ڈی پرنٹنگ کا استعمال کر تیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu