کسی بڑے سیارچےکو زمین پر ٹکرانے سے روکنے کے لیے ناسا کے 4 منصوبے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 5 نومبر 2017 23:54

کسی بڑے سیارچےکو زمین پر ٹکرانے سے روکنے کے لیے ناسا کے 4 منصوبے

اگر آپ بھی سوچتے ہیں کہ کوئی بڑا سیارچہ زمین سے ٹکرا کر اسے تباہ کر سکتا ہے تو آپ کو پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ۔ آپ سکون سے سوئیں۔ ناسا  نے اس حوالے سے کافی سوچ بچار اور تیاریاں کی ہوئیں ہیں۔
ناسا کے پاس ایسے چار ممکنہ طریقے ہیں، جن سے کسی سیارچے کو زمین سے ٹکرانے سے روکا جا سکتا ہے۔

1۔ گریوٹی ٹریکٹر کا استعمال

ناسا کا خیال ہے  کہ اگر انہیں بہت پہلے کسی سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کا معلوم ہوجائے تو وہ ایک بہت بڑے خلائی جہاز کو اس کی طرف بھیجیں گے۔

یہ خلائی جہاز سیارچے سے ٹکرانےکی بجائے اس کے ساتھ ساتھ خلا میں تیرتا اور سیارچے کو اپنی طرف کھینچتا رہے گا۔ اس طرح زمین کی طرف آنے والےسیارے کا رخ کسی اور سمت میں ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

سیارے کو ہی واپس دھکا دے دیا جائے
کہنے میں یہ کافی آسان لگتاہے لیکن اس کے لیے کافی محنت کرنی پڑے گی۔ ناسا کا خیال ہے کہ زمین کی طرف آنے والے کسی سیارچے سے کسی خلائی جہاز کو اتنی شدت سے ٹکرایا جائے کہ سیارچہ اپنا رخ بدل لے۔



3 ۔ لیزر سے سیارچے کو تباہ کر دیا جائے

سننے میں یہ سٹار وارز کی فلموں  کا خیال لگتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ ایک دن وہ  اتنی طاقتور لیزر بنائیں گے جو ٹھوس سیارچے کو گیس میں بدل دے گی۔ اس ٹیکنیک کو laser ablation کہا جاتا ہے۔

4۔ ایٹم بم کا استعمال

ناسا کا کہنا ہے  کہ زمین کی طرف آتے سیارچےکو تباہ کرنے کے لیے ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ایٹمی ہتھیاروں سے شاید سیارچہ پوری طرح تباہ نہ ہو لیکن اس کی شدت سے وہ اپنا رخ ضرور بدل لےگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu