مفرور شخص پولیس سے بچنے کے لیے کار سمیت جھیل میں گھس گیا اور جھیل سے بچنے کے لیےواپس پولیس کے پاس آگیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 5 نومبر 2017 23:54

مفرور شخص پولیس سے بچنے کے لیے کار سمیت جھیل میں گھس گیا اور جھیل سے بچنے کے لیےواپس پولیس کے پاس آگیا
ٹیکساس کی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔یہ شخص پولیس سے بچنےکے کار کوڈرائیو کرتا ہوا جھیل میں جا گھسا تھا۔ 40 سالہ ڈینئل باشہام  ایک حادثے کے بعد فرار ہوگیاتھا، جس کے بعد پولیس اس کا پیچھا کر رہی تھی۔

(جاری ہے)


آرلنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ  نے ایک گاڑی کا پیچھا کیا، جس کاڈرائیور اسے  لے کر سیدھا جھیل میں جا  گھسا۔ گاڑی کے جھیل میں گرنے کے بعد ڈرائیور کھڑکی ذریعے باہر نکلا اور مخالف سمت میں تیرنے لگا۔کچھ دیر تک تیرنے کے بعد وہ تھک گیا تو واپس  اسی کنارے کی سمت تیرنے لگا جہاں پولیس کھڑی اس کا انتظار کر رہی تھی۔
پولیس کی گاڑی میں لگے ڈیش کیم نے اس سارے منظر کو ریکار ڈ بھی  کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu