ڈاکٹروں نے کئی آپریشن کر کےنوجوان کے جسم سے 2 پاؤنڈ وزنی پلاسٹک اور لکڑی نکالی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 نومبر 2017 23:40

ڈاکٹروں نے کئی آپریشن کر کےنوجوان کے جسم سے 2 پاؤنڈ وزنی پلاسٹک اور لکڑی  نکالی

ایک 16 سالہ لڑکا جب پیٹ کےدرد کی شکایت لے کر ہسپتال آیاتو ڈاکٹروں کو اس درد کی وجہ کا بالکل اندازہ نہیں تھا۔
بھٹنڈہ،پنجاب، بھارت سے تعلق رکھنے والے  ارجن کے جسم سےڈاکٹروں نے 2 پاؤنڈ لکڑی اور پلاسٹک نکالی ہے۔ارجن کو پیٹ درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا  گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے جب اینڈوسکوپی کی تو وہ  ارجن کے جسم میں غیر معمولی میٹریل دیکھ کر حیران رہ گئے۔


ڈاکٹروں نے ارجن کے دو آپریشن کر کے 300 گرام میٹریل باہر نکالا۔ اس کے علاوہ مزید سرجری بھی کرنی پڑیں۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ ارجن  سب سے چھپ کر پلاسٹک اور لکڑی کھاتا ہے۔ اسے پلاسٹک اور لکڑی کھانے کی لت تھی۔
ارجن کے باپ گرمیت نے بتایا کہ وہ تو ارجن کو ربڑ وغیرہ کھاتے دیکھتے تھے تو روک دیتے تھے۔ اسی وجہ سے ارجن سب سے چھپ کر یہ کھاتاتھا۔

(جاری ہے)

گرمیت نے بتایا کہ ہم تو سمجھے تھے لڑکا بڑا ہوگیا ہے، اس نے یہ عادتیں چھوڑ دی ہونگی۔ گرمیت نے بتایا کہ ارجن نے ڈیڑھ سال پہلے پیٹ درد کی شکایت  کی تھی۔ اسے کئی ڈاکٹروں کے پاس  لے جایا گیا لیکن کوئی بھی مرض تشخیص نہ کر سکا۔ جب ڈاکٹروں نے السر کا شبہ ظاہر کیا تو گرمیت بیٹے کو لے کر ہسپتال پہنچ  گیا۔ ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ  آپریشن میں مزید دیر کی جاتی تو ارجن کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا کیونکہ اس کی وجہ ارجن کو سانس اور دوسری کئی بیماری بھی ہو گئیں تھی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو اپنی بُری عادتوں سے چھٹکارے کے لیے ڈاکٹروں سے مشورہ کرنا چاہیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu