بوڑھی عورت پر قاتلانہ حملہ۔ پولیس کو بلی پر شبہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 نومبر 2017 23:18

بوڑھی عورت پر قاتلانہ حملہ۔ پولیس کو بلی پر شبہ

ایک آوارہ بلی کو بوڑھی عورت پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام دیا جا رہا ہے۔
82سالہ مایوکو ساٹسوموٹو کو جب اُن کی بیٹی نے  میفون، جنوبی جاپان  میں واقع گھر کے  کمرے میں دیکھا تو  وہ خون میں لت پت تھیں اور ان کے چہرے پر 20 زخم تھے، جن میں سے کچھ کافی شدید تھے۔پولیس نے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)


اُن کی بیٹی نے بتایا کہ جب ا س نے اپنی ماں کو دیکھا تو وہ خون میں لت پت تھیں اور اُن کے چاروں طرف خون تھا،معلوم نہیں  وہاں  کیا ہوا تھا۔


مایوکو ساٹسوموٹو کو بیمار ہیں اور بول نہیں سکتی کہ اُن کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں داخل ہونے کےلیےکسی نے زور آزمائی نہیں  کی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ زخم بلی کےحملے کی وجہ سےآئے ہیں۔پولیس کو مایوکو ساٹسوموٹو کو کے گھر کے  پاس سے بھی  خون ملا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خون بلی کا ہو سکتا ہے۔ اس خون کا ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔پولیس بھی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu