8سالہ بچے نے راہزنی کے شکار شخص کا بٹوہ 1700 ڈالر سمیت واپس کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 نومبر 2017 13:09

8سالہ بچے نے راہزنی کے شکار شخص کا بٹوہ 1700 ڈالر سمیت واپس کر دیا

نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک 8سالہ بچےکو  ڈالروں سے بھرا ہوا بٹوہ ملا،جسے اس نے اس کے مالک کو واپس لوٹا دیا۔
ٹی وی رپورٹس کے مطابق فرینکی برنز نامی لڑکے کو  ایک بٹوہ ملا، جس میں 1700ڈالر تھے۔ اورنج کاؤنٹی، نیویارک سے تعلق رکھنے والے فرینکی نے بٹوہ لا کر اپنے گھر والوں کو دیا،جنہوں نے اس میں سے شناختی کارڈ دیکھ  کر  اس کے مالک سے رابطہ کر لیا۔

(جاری ہے)


aنہوں نے بتایا کہ بٹوے کا مالک  صحت مند ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر جا رہا تھا کہ کچھ لوگوں نے اس پر حملہ کر کے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ اسی دوران ا س کا بٹوہ کہیں گھرگیا۔ اس میں رکھی نقد رقم گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے تھی۔
بٹوے کے مالک نے فرینکی کی ایمانداری پر اسے 100 ڈالر انعام دیا ہے۔ فرینکی اس انعام سے  فٹ بال کھیلنے کے لیے نئے جوتے خریدے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu