ڈیڑھ کروڑ افراد ہاتھ کے پنکھوں سے سموگ کو ختم کرسکتےہیں۔ سموگ ختم کرنے کے ایک نئے طریقے کے پیٹنٹ میں تجویز

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 29 نومبر 2017 23:53

ڈیڑھ کروڑ افراد ہاتھ کے پنکھوں سے سموگ  کو ختم کرسکتےہیں۔ سموگ ختم کرنے کے ایک  نئے طریقے کے پیٹنٹ میں تجویز

کئی سالوں سے سموگ نے  بیجنگ کے شہریوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔ سموگ سے خاتمےکے بہت سے طریقے آزمائے جا چکے ہیں۔ سموگ کھینچنے والے ٹاور، سموگ ختم کرنے والی موٹربائیک اور ویکیوم کلینر بھی آزمائے جا چکےہیں۔ اس کے علاوہ شہر کی حد میں باربی کیو پر بھی پابندی ہے۔لیکن ان میں سے کوئی بھی آئیڈیا سموگ کو ختم نہ کر سکا۔تاہم  ڈو ہونگلائی کا خیال ہے کہ سموگ سے ہاتھ کے پنکھوں سے نپٹا جا سکتا ہے۔

ڈو ہونگلائی نے ایک پینٹ درج کرایا ہے، جس میں درج ہے کہ ہاتھ کے پنکھوں سے سموگ کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تجویز دی ہے کہ شہر کی ساری یعنی ڈیڑھ کروڑ آبادی   کو قائل کیا جائے، اس کے بعد سب ایک ساتھ مل کر ہاتھ کے بڑے پنکھوں سے سموک شہر سے باہر نکال سکتے ہیں۔
ڈو ہونگلائی کا کہنا ہے کہ 15 ملین افراد ایک گھنٹہ تک ایک ساتھ ایک ہی سمت میں  پنکھا جھل کرہوا کے 1.08 ٹریلین کیوبک میٹر   کو شہر سے باہر نکالا جا سکتا ہے۔

اس طریقے سے جو طاقتور ہواکا دباؤ پیدا ہوگی وہ  آلودہ دھند کو 68 کلومیٹر دور لے جائے گی۔ڈو ہونگلائی کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار سستا ہے اور میں کوئی آلودگی  بھی پیدا نہیں ہوتی۔ڈوہونگلائی نے کہا ہے حکومت  ریڈیو، ٹی وی اور ٹیکسٹ میسج سے لوگوں کو ضروری معلومات فراہم کر سکتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu