چڑیاگھر میں نقلی پینگوئن دکھانے پر تماشائی برہم ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 دسمبر 2017 23:48

چڑیاگھر میں نقلی  پینگوئن  دکھانے پر  تماشائی برہم ہوگئے

پینگوئن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ادائیگی کر کے چڑیا گھر آنے والے تماشائی اس وقت برہم ہو گئے جب  انہیں پتہ چلا کہ چڑیا گھر والے  اصل کے بجائے  نقلی جانور دکھا رہے ہیں۔
گوانگشی  کے چڑیا گھر میں  پینگوئن اور دوسرے جانور دیکھنے کی فیس 15 یوان یا 1.60 پاؤنڈ تھی۔

(جاری ہے)

وگوں کی ایک بڑی تعداد جانوروں کو دیکھنےکےلیے پہنچی  تاہم  اصل جانوروں کی بجائے پلاسٹک کے نقلی جانور دیکھ کر سب غصے ہوگئے۔
بی بی سی کےمطابق وہاں موجود جانوروں میں صرف چوزے، بطخیں اور کچھوے ہی اصلی تھی، باقی تمام جانور  پلاسٹک کے تھے۔تماشائیوں کو نقلی جانوردکھانے والے چڑیا گھر نہیں انہیں ٹکٹ کے پیسے بھی واپس نہیں کیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu