ایک شخص کے خوفناک وائی فائی ہاٹ اسپاٹ نام نے 100 مسافروں کی پرواز کو اترنے پر مجبور کردیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 دسمبر 2017 23:48

ایک شخص کے خوفناک وائی فائی ہاٹ اسپاٹ نام نے 100 مسافروں کی  پرواز کو اترنے پر مجبور کردیا

لوگوں کو وائی فائی کے نام تخلیق کرنا بہت پسند ہے۔ آپ بھی  کبھی اپنے موبائل سے وائی فائی ہاٹ سپاٹ تلاش کریں تو کبھی کبھار عجیب و غریب نام بھی سامنے آتے ہیں۔ یہ نام ذومعنی  اور دھمکی آمیز فقروں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ تاہم بہت سے نام لوگوں کےلیے مشکلات بھی پیدا کر  سکتے ہیں۔
حال ہی میں ایک شخص کے وائی فائی کے انوکھے نام نے ترکی ائیر لائن کی پرواز کو نیچے اترنے پر مجبور کردیا۔

پرواز میں 100 مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

نیروبی سے استنبول آنے والی پرواز میں ایک شخص کے وائی فائی ہاٹ سپاٹ کا نام ”Bomb on board“ تھا، جس کی وجہ سے اسے سوڈان میں اتارنا پڑا۔ترکی ائیرلائن  نے ایک بیان میں کہاہے کہ   اس طرح کی  شرارتیں کرنے والے افراد کو علم ہونا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ مذکورہ وائی فائی ہاٹ سپاٹ نام دوران پرواز ہی تخلیق کیاگیاتھا۔ جہاز کی چیکنگ  کے لیے پرواز کو سوڈان میں خرطوم ائیرپورٹ پر اتارا گیا تھا  اور تمام مسافروں اور طیارے کی سیکیورٹی چیک کرنے کے بعد محفوظ طریقے سے سفر کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔
یہ  معلوم نہیں ہو سکا کہ اس شرارت کرنےوالے کی شناخت ہوئی ہے یانہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu