برطانوی شخص نے برف سے حقیقی روبک کیوب بنا ڈالا

جمعہ 29 دسمبر 2017 23:57

برطانوی شخص نے برف سے حقیقی روبک کیوب بنا ڈالا

ایک برطانوی شخص نے اپنے پسندیدہ کھلونے روبک کیوب کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے برف کا روبک کیوب بنا لیا، جو باقاعدہ کام کرتا ہے۔
ٹونی فشر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ برف سے بنے روبک کیوب کو گھمانے کے ساتھ ساتھ ادھر ادھر پلٹا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے برف کے کیوبس بنانے  کے لیے سیلیکون ربڑ کا استعمال کیا ہے۔ٹونی نے آئس کیوبکس کو ہی ٹوئسٹنگ میکنزم  کے ساتھ لگایا تھا۔
اس ویڈیو کا اختتام ٹونی  کے  اس آئس کیوب کو پانی میں پگھلانے سے ہوتا ہے۔ ٹونی ویڈیو میں روبک کیوب کے اندرونی فنکشن بھی دکھاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu