آسٹریلیا: پلاسٹک بوتل سے بنی کشتی کا دنیا بھر کاسفر

پیر 26 جولائی 2010 18:44

آسٹریلیا: پلاسٹک بوتل سے بنی کشتی کا دنیا بھر کاسفر
سڈنی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جولائی۔2010ء) پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار کردہ کشتی دنیا بھر کر چکر لگا کر سڈنی کے ساحل پر واپس پہنچ گئی۔ ساڑھے بارہ ہزار ری سائیکلنگ بولتوں سے تیار کردہ کشتی نے بحر الکاہل کا سفر چار ماہ میں مکمل کیا۔

(جاری ہے)

ساٹھ فٹ لمبی کشتی نے بیس مارچ کو اپنے سفر کا آغاز سان فرانسیسکو کےساحل سے کیا۔ سفر کے دوران کشتی کو خراب موسم کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ کشتی کے کپتان ڈیوڈ ڈی روتھس چائلد نے تمام تر مشکلات کے باوجود سفر کامیابی سے مکمل کرلیا۔ انکا کہنا تھا کہ سفر کا مقصدر پلاسٹک کی اہمیت سے دنیا کو اگاہ کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu