کاک پٹ میں پرندے کی موجودگی کی وجہ سے پرواز کو واپس آنا پڑا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 1 جنوری 2018 23:50

کاک پٹ میں پرندے کی موجودگی کی وجہ سے پرواز کو واپس آنا پڑا

ڈیلٹا ائیر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مشی گن سے جارجیا جانے والی پرواز میں دوران پرواز کاک پٹ میں ایک پرندہ گھس آیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اٹلانٹا جانے والی  پرواز 1943نے ڈیٹرائٹ میٹرو ائیرپورٹ سے اڑان بھری تو ایک چھوٹا سا پرندہ کاک پٹ میں گھس آیا۔پائلٹ کا  خیال ہے کہ یہ ہمبنگ برڈ تھا۔

(جاری ہے)

یہ اتنا چھوٹا تھا کہ ایک گھنٹے کی تلاش کے باوجود  دوبارہ نظر نہیں آیا۔

پائلٹ نے دوران پرواز توجہ ہٹنے کی وجہ سے جہاز کو واپس موڑ دیا۔  جہاز بحفاظت ڈیٹرائٹ ائیر پورٹ پر اترا تو حکام نے اس پرندے کو ڈھونڈ نکالا اور جہاز سے باہر آزادچھوڑ  دیا۔خیال ہے کہ یہ پرندہ بورڈنگ کے دوران جہاز میں گھس گیا تھا۔پرندے کو واپس اتارنے کے بعد جہاز دوبارہ منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu