خلاء میں 124٬000فٹ کی بلندی پر بھیجا جانے والا پہلا کباب

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 3 جنوری 2018 23:34

خلاء میں 124٬000فٹ کی بلندی پر بھیجا جانے والا پہلا کباب

پاسکل لیوتھولڈ نامی ایک بزنس مین نے اسی ہفتے   ایک کباب آسمان پر موسمی غبارے کے ذریعے  124,000 فٹ کی بلندی پر بھیجا ہے۔
زیورچ، سوئٹزرلینڈ میں لوگوں نے ہوا میں کباب کو فضائی سفر کرتے ہوئے دیکھا اور تقریباً دو گھنٹوں بعد یہ واپس زمین  پر بھی آگیا ۔جو کباب خلا میں جاتے ہوئے انتہائی نفیس لگ رہا تھا، وہ نیچے آیا تو انتہائی سخت ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)


پاسکل نے اپنے زیورچ ریسٹورنٹ کے  افتتاح کے موقع پر اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

اس کے  لیے تین ماہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ پاسکل کے ریسٹورنٹ  کی شکل کسی  راکٹ سے مشابہ ہے۔
ریسٹورنٹ کے ایک باورچی کا کہنا تھا، "ہم نے سوچا کہ دنیا تک اپنی نئی برانچ کا تعارف کیسے پہنچایا جائے ،اس کے بعد کباب کو فضا میں بھیجنے کا منصوبہ زیر غور آیا۔ سب سے حیران کن بات  ٹھنڈے  اور سخت کباب کو دیکھنا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu