چین کے ’’طویل العمری والے شہر ‘‘ میں سو سال عمر والوں کی تعداد 403ریکارڈ کی گئی

سب سے زیادہ طویل العمر شخص 113سالہ ہے، موزوں ماحول ، خوش خوراکی اور سونے کی عادات طویل العمری کا راز ہے

جمعرات 4 جنوری 2018 14:10

چین کے ’’طویل العمری والے شہر ‘‘ میں سو سال عمر والوں کی تعداد 403ریکارڈ کی گئی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہریوں کی طویل العمری کی وجہ سے مشہور شہر روگائو میں 2017ء میں 100سال کی عمر پانے والے 403شہری پائے گئے ہیں، اس طرح 100سال کی عمر پانے والوں میں سالانہ 18 کا اضافہ ہوا ہے ۔یہ بات شہر کے شہری امور کے بیورو نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

4.14ملین آبادی والے اس شہر میں 2017ء کے اواخر تک 100یا اس سے زائد عمر کے مردوں کی تعداد 89اورخواتین کی تعداد 314تھی ۔شماریات کے مطابق ان میں سے 24 کی عمریں 105سے زیادہ اور 4کی عمریں 110سے زیادہ ہیں، ان میں سے سب سے زیادہ طویل العمر 113سالہ ہے،باور کیا جاتا ہے کہ روگائو میں طویل العمری کا راز خوش خوراکی اور سونے کی عادات کے علاوہ سازگار ماحول ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu