عجیب گاؤں،جہاں چھوٹے چھوٹے بچوں کے سگریٹ پینے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 جنوری 2018 22:45

عجیب گاؤں،جہاں چھوٹے چھوٹے بچوں کے سگریٹ پینے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

گزشتہ ہفتے کو ساری دنیا کے عیسائیوں نے اپنے اپنے روایتی انداز میں عید ظہور مسیح(Epiphany) کا تہوار منایا۔اس دن  لوگوں نے گھر سے باہر سوئمنگ کی، کیک کھائے اور گانے گائے لیکن شمالی پرتگال کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں  اس تہوار کے موقع پر چھوٹے  پانچ سال کے بچوں کو سگریٹ نوشی کے لیے اکسایا گیا۔
Vale do Salgueiro نامی  اس گاؤں کی اس عجیب و غریب رسم جیسی رسم پوری دنیا میں نہیں  پائی جاتی۔

کسی کو اندازہ نہیں کہ یہ رسم کب اس گاؤں میں آئی اور اس کا کیا مطلب ہے۔
گاؤں کے سربراہ کارلوس کاڈاویز کا کہنا ہے کہ اس گاؤں کے رہائشی اور یہاں پلنے بڑھنے والے ہی اس رسم کا مطلب سمجھ سکتے ہیں۔ کارلوس نے بتایا کہ تہوار کے دنوں میں اس کی 10 سالہ بیٹی دو سے تین پیکٹ سگریٹ پھونک دیتی ہے۔

(جاری ہے)

کارلوس نے  کہا کہ وہ لوگوں کو اس بات کے سمجھنے پر زور نہیں دیتے۔


اس گاؤں اور اس کے تہوار پر کتاب لکھنے والے جوز ریبیرینہا کا کہنا ہے کہ یہ گاؤں دوسروں سے الگ تھلک ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہاں کی رسم و رواج دوسروں سے زیادہ قدیم ہے۔
انہوں نےبتایا کہ اس گاؤں کے بڑے دوسروں گاؤں کے بڑوں کی نسب کم تماکو نوشی کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو سگریٹ دے کر فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔
گاؤں کی کافی شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے لیے سگریٹ نوشی نقصان دہ نہیں سمجھتے، کیونکہ بچے دھوئیں کو فوراً ہی نکال دیتے ہیں۔

سال میں دو تین دن کے علاوہ کوئی بچہ بھی سگریٹ پیتا نظر نہیں آتا، اس لیے بھی وہ اسے محفوظ سمجھتے ہیں۔
یاد رہے کہ یورپ میں سگریٹ نوشی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ کینسر اور دل کی بیماریوں کے علاوہ دیگر بہت سی بیماریوں کی وجہ بھی سگریٹ نوشی ہے۔

عجیب گاؤں،جہاں چھوٹے چھوٹے بچوں کے سگریٹ پینے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ..

Browse Latest Weird News in Urdu