آرمینیا میں حسینہ نے بالوں سے کار کھینچ لی،

لوگوں کی خوب داد خاتون نے بالوں کی چوٹی سے 2000کلو گرام وزنی کار رسی کی مدد سے کھینچ کرحاضرین کو حیران کردیا

جمعہ 12 جنوری 2018 15:19

یریوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) آرمینیا میں حسینہ نے بالوں سے کار کھینچ لی،میڈیارپورٹس کے مطابق یوں تو اکثر خواتین اپنے گرتے ہوئے بالوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار رہتی ہیں، لیکن آرمینیاکی خاتون کے بال تو غیر معمولی حد تک مضبوط ہیں ۔

(جاری ہے)

اس خاتوں نے بھاری بھرکم گاڑی کواپنے بالوں کی مدد سے کئی فٹ آگے تک کھینچ لیا ۔آرمینیا سے تعلق رکھنے والی کرین نامی اس نوجوان لڑکی نے اپنے بالو ں کی مدد سے دوٹن وزنی کار کھینچنے کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ۔اس خاتون نے اپنے بالوں کی چوٹی بنائی اور2000کلو گرام سے بھی زیادہ وزنی کار کو رسی کی مدد سے کھینچ کرحاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu