کے ایف سی کینیڈا نے بٹ کوائن قبول کرنا شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 14 جنوری 2018 23:48

کے ایف سی کینیڈا نے بٹ کوائن قبول کرنا  شروع کر دئیے
فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کینیڈا نے تصدیق کی ہے کہ اب وہ ادائیگی کے لیے بٹ  کوائن بھی قبول کر رہے ہیں۔
دنیا کی مشہور زمانہ فوڈ چین نے اعلان کیا ہے کہ  محدود مدت کے لیے  اُن کے  آئٹمز کی ادائیگی بٹ کوائنز میں بھی کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)


کے ایف سی نے اعلان کیا ہےریگولر کیش کی وصولی کی طرح وہ آن لائن چیک آؤٹ پیج پر BitPay کے ذریعے ہی بٹ کوائن وصول کریں گے۔کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ بٹ کوائن بکٹ(Bitcoin Bucket) براہ راست اُن کے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔کے ایف سی کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ  دوسری کرپٹو کرنسی میں بھی وصولیاں کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu