وہیل مچھلی نے غوطہ خور کو شارک سے بچا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 جنوری 2018 23:08

وہیل مچھلی نے غوطہ خور کو شارک سے بچا لیا

ایک وہیل نے غوطہ خور کو شارک کے حملے سے بچا کر شکاری مچھلی کو کھاڑی کی طرف روکے رکھا، جس سے غوطہ خور کی جان بچ گئی۔
63 سالہ بحری حیاتیات دان نان ہاسر نے بتایا کہ کس طرح سے اسے پچاس ہزار پاؤنڈ وزن کی وہیل مچھلی نے اپنی پشت پر سے آگے کی طرف دھکیلا اور اسے کھاڑی میں موجود شارک کے حملے سے بروقت بچا لیا۔
نان  مزید بتایا کہ کس طرح اسے اپنے بڑے سے پروں میں پکڑنے کے بعد سمندری مخلوق نے منہ اور سر کے ساتھ آگے کی طرف دھکیلا  تاکہ اسے بحر اوقیانوس میں منتظر 15 فٹ کی ٹائیگر شارک سے بچایا جا سکے۔


ڈیلی مرر  کے مطابق ا نان نے بتایا "مجھے اس وقت معلوم نہیں تھا کہ وہیل مجھ تک کیوں پہنچی تھی اور مجھے دس منٹ تک ادھر ادھر کیوں دھکیلتی رہی تھی۔
میں پریشان نہیں ہونا چاہتی تھی کیونکہ میں جانتی تھی کہ وہ میرے خوف پہ غالب آجاتا۔

(جاری ہے)

میں جانوروں کے ساتھ بڑی قربت محسوس کرتی ہوں اسلیے گھبراہٹ کے باوجود میں نے پرسکون رہنے اور اس سے دور جانے کی کوشش کی۔

"
نان جس نے کبھی اس قسم کا رویہ جانوروں میں نہیں دیکھا جوکہ عموماًبڑی پشت والی ڈالفنز  میں پایا جاتا ہے۔ اس نے اپنی پوری توجہ اپنے دس منٹ کے بچاؤ پر مرکوز رکھی۔اور سر پہ منڈلاتے شارک کے خطرے کا نوٹس نہیں لیا۔
وہیل کے بارے میں اس کا مزید کہنا تھا،"وہ سچے ایثار کا مظاہرہ کرتی ہیں۔بعض اوقات انہیں اس کے لیے اپنی زندگیوں کو بھی داؤ پر لگانا پڑتا ہے۔"

Browse Latest Weird News in Urdu