شہر سے پانی کے خاتمے کے حوالے سے کیپ ٹاؤن دنیا کا پہلا شہر ہو سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 جنوری 2018 23:25

شہر سے پانی کے خاتمے کے حوالے سے کیپ ٹاؤن  دنیا کا پہلا شہر ہو سکتا ہے

کیپ ٹاؤن دنیا کا ایسا پہلا بڑا شہر ہو سکتا ہے جہاں پانی بالکل ختم ہوجائے۔ حکام نے پانی کے خاتمے کے  حوالے سے شہریوں کو خبر دار کر دیا ہے۔ افریقی براعظم کے جنوبی حصے کے اس شہر میں صرف 90 روز تک کے لیے پانی   دستیاب ہے۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پانی کو محفوظ کریں اور  روزانہ ہر شخص صرف  87 لٹر پانی استعمال کرے۔  حالیہ تخمینے کے مطابق  شہر سے پانی کا خاتمہ مارچ کے شروع میں ہو سکتا ہے۔

شہر کی میئر پیٹریشیا ڈی لیل  نے 22 اپریل2018 تک پانی  دستیاب ہونے کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 اپریل وہ دن ہوگا جب وہ کسی شہری کو پانی فراہم نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے شہریوں سے پانی سوچ سمجھ کر استعمال کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ زیادہ دیر تک چل سکے۔
پانی کے اس موجودہ بحران کی وجہ تین سالوں سے  بارشوں کی کمی اور خشک سالی ہے۔

(جاری ہے)

آبادی میں اضافہ اور پانی کا بڑھتا ہوا استعمال بھی بحران کی وجہ بنا۔

حکام نے40 لاکھ  شہریوں کے کاریں دھونے اور سوئمنگ پول میں پانی بھرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ حکام نے شہریوں کو کہا ہے کہ دومنٹ سے زیادہ شاور نہ لیں اور بغیر ضرورت ٹوائلٹ میں بھی زیادہ پانی استعمال نہ کریں۔ حکام نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ نہانے کا پانی دوبارہ استعمال میں لائیں اور واشنگ مشین کا استعمال صرف ضرورت پڑنے پر کریں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu