کینیڈین پولیس نے برف سے بنی کار کا بھی چالان کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 جنوری 2018 23:28

کینیڈین پولیس نے برف سے بنی کار کا بھی چالان کر دیا

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے برف سے  جعلی گاڑی بنائی لیکن پولیس نے اس کا اصل چالان کر دیا۔
مونٹریال سے تعلق رکھنے والے سائمن لیپرائس نے اپنی گلی میں برف سے   بیک ٹو فیوچر سٹائل کی ایک گاڑی بنائی۔ اس نے یہ گاڑی تو مذاق کے طور پربنائی تھی لیکن اس کے نتائج کا اسے بھی اندازہ نہیں تھا۔
سائمن نے بتایا کہ وہ ایک خوبصورت دن تھا، اس لیے اس نے پہاڑی برف سے کچھ اچھا کرنے کا سوچا۔

(جاری ہے)

سائمن نے اس دن برف سے گاڑی بنا لی۔ سائمن کی بنائی ہوئی گاڑی کا سائز بالکل اصل گاڑی جیسا تھا۔ سائمن نے بالکل اصل گاڑیوں کی طرح اس کی ہیڈلائٹ، وائپر اور ٹائر بھی بنائے۔
یہ کار اتنی حقیقی لگتی تھی کہ برف کی صفائی کرنے والے اوقات میں پولیس نے برف سے بنی ونڈ شیلڈ پر چالان کا ٹکٹ لگا دیا۔
سائمن نے اس ٹکٹ اور گاڑی کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کی ، جسے دیکھ کر صآرفین بھی کافی محظوظ ہوئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu