آدمی نے ڈوبتے بچے کو بچانے کے تقریباً منجمد جھیل میں چھلانگ لگا دی لیکن بچے کو دیکھ کر ہنسی روک نہ پایا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 جنوری 2018 23:49

آدمی نے  ڈوبتے بچے کو بچانے کے تقریباً منجمد جھیل میں چھلانگ لگا دی لیکن بچے کو دیکھ کر ہنسی روک نہ پایا

الزمیر، شروپ‌شر، برطانیہ  سے تعلق رکھنے والے جیمز ڈولے  اور اُن کے والد نے  کار چلاتے ہوئے  جب  تقریباً منجمد جھیل میں ایک بچے کو بے حس و حرکت پڑے دیکھا تو جیسے اُن  کی اپنی بھی جان نکل گئی۔انہوں نے فوراً ہی گاڑی روکی اور 28سالہ جیمز جھیل میں کود گیا۔ جیمز منجمد کرنے والے پانی میں تقریبا ً 20 میٹر آگے گیا  اور بچے  کو اٹھا لیا لیکن یہ دیکھ کر جیمز کو ہنسی آ گئی کہ وہ بچہ اصل میں انسانی بچے کی جسامت کی گڑیا تھی۔

(جاری ہے)


جیمز کے باپ نے اپنے بیٹے کی بہادری   دنیا کو دکھانے  اور شاید قانونی کاروائی کے لیے اس سارے واقعے کی ریکارڈنگ شروع کر دی تھی۔
جیمز جو خود ایک دس ماہ کی بچی کا باپ ہے، گڑیا کو دیکھ کر اسے بچانے کے لیےعلاوہ کچھ نہ سوچ سکا۔جیمز کا کہنا ہے کہ وہ اور اُن کے والد پانی میں اس گڑیا کو دیکھ کر آگے نہیں نکل سکے۔ جیمز کا کہنا ہے کہ اگر انہیں شک بھی ہوتا کہ یہ گڑیا ہے، تب بھی وہ اچھی طرح تصدیق کرنے کے لیے پانی میں ضرور جاتا۔جیمز نے بتایا کہ دور سے دیکھنے پر یہ حقیقی بچے کی طرح نظر آ رہا تھا۔خوش قسمتی سے  اس  ایڈونچر سے جیمز کو نمونیا نہیں ہوا، اس کے علاوہ جیمز کے پانی میں ڈوبنے کا خدشہ بھی تھا۔

آدمی نے  ڈوبتے بچے کو بچانے کے تقریباً منجمد جھیل میں چھلانگ لگا دی ..

Browse Latest Weird News in Urdu