امریکی شہری چپس کے ڈبوں میں زندہ سانپ سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا،سانپ سمگل کرنے کی حیران کن وجہ بھی بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 29 جنوری 2018 15:21

(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 29جنوری2018ء)امریکی شہری چپس کے ڈبوں میں زندہ سانپ سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا،سانپ سمگل کرنے کی حیران کن وجہ بھی بتا دی۔تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کا ایک شہری چپس کے ڈبوں میں زندہ شانپ سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ملزم نے اپنے جرم کااعتراف بھی کر لیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں زندہ سانپوں کو سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے روڈ ریگو فرانکو نامی شخص کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔

ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اسے پالتو جانوربہت زیادہ پسند ہیں اور ایک بار اس نے بذریعہ ڈاک بھی ان سانپوں کو بھیجنا چاہا مگر کامیاب نہ ہواجس کے بعد اس نے اسے ساتھ لے کر سفر کا ارادہ کیا۔ملزم کے مطابق اس نے مزید 20سانپ لاس اینجلس سمگل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہلاک ہو گئے۔عدالت نے اس جرم پر ملزم سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے صرف پانچ ماہ کی قیدکی سزا سنا ئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu