دنیا میں150 سال بعد چاند گرہن، سپر مون، سپر بلیو بلڈ مون ایک ساتھ نظر آئیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 29 جنوری 2018 22:09

دنیا میں150 سال بعد چاند گرہن، سپر مون، سپر بلیو بلڈ مون ایک ساتھ نظر آئیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29جنوری 2018ء ):منگل اور بدھ کی درمیانی رات دنیا میں150 سال بعد چاند گرہن، سپر مون، سپر بلیو بلڈ مون ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا کے افق پر 152 سال بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک ساتھ 3 فلکی مظاہر نمودار ہوں گے، یہ انوکھے مناظر چاند گرہن، چاند کا زمین سے کم ترین فاصلے پر آنایعنی سپر مون اور چاند کا نیلا اور پھر سرخ ہونا ہوگا، ماہرین اسے 'سپر بلیو بلڈ مون' یعنی بڑا نیلگون و خونی چاند کا نام دے رہے ہیں، مغربی نصف کرہ زمین پر رہنے والے اس کا نظارہ زیادہ بہتر طور پر کر سکیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 31 جنوری یعنی منگل اور بدھ کی درمیانی رات دنیا پر بسنے والے ایک ساتھ 3 فلکی مظاہر چاند گرہن، سپر مون اور سپر بلیو بلڈ مون ایک ساتھ دیکھیں گے۔ یاد رہے کہ آخری مرتبہ اس نوعیت کا منظر دنیا میں بسنے والوں نے 1866ء میں دیکھا گیاتھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu