جیل سے فرار قیدی اپنے ساتھ گھر کا پکا کھانا لاتے ہوئے جیل واپسی پر پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 جنوری 2018 23:55

جیل سے فرار  قیدی  اپنے ساتھ گھر کا پکا کھانا لاتے ہوئے جیل واپسی پر پکڑا گیا

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے وفاقی جیل  کے ایک قیدی کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ گھر کے پکے ہوئے کھانے کے بیگ کے ساتھ واپس جیل آ رہا تھا۔
جیفرسن کاؤنٹی کے شیرف  آفس نے   بتایا  کہ ان کے ڈپٹی کو خبر ملی کہ کچھ قیدی فیڈرل کوریکشنل کمپلیکس، بیومونٹ سے فرار ہوکر جانوروں کے قریبی فارم میں جاتے ہیں اور وہاں سے غیر قانونی چیزیں لاتے ہیں۔


نارکوٹکس انویسٹی گیٹر اور یو ایس مارشل نے مشترکہ طور پر نگرانی شروع کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انہوں نے دیکھا کہ ایک گاڑی فارم میں ایک بیگ پھینک گئی۔ اس کے بعد 25سالہ قیدی ، جوشوا ہانسن، کو وہاں دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس نے بیگ اٹھایا اور واپس جیل کی طرف بھاگنا شروع کر دیا۔ جب اسے پکڑا گیا تو بیگ میں غیر قانونی چیزوں کے علاوہ گھر کا پکا ہوا کھانا بھی تھا۔
اس بیگ میں میریجوانا، تین بوتل برانڈی، ایک بوتل وہسکی،  تمباکو، سنیکس اور پھل بھی تھے۔جوشوا  کو جیل سے فرار ہونے اور میریجوانا اپنے پاس رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu