چڑچڑی بلی مقدمے میں 7 لاکھ ڈالر جیت گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 3 فروری 2018 23:57

چڑچڑی بلی  مقدمے میں 7 لاکھ ڈالر جیت گئی
4 اپریل 2012 کو پیدا ہونے والی تردارسوس  کو چڑچڑی بلی بھی کہا جاتا ہے۔انٹرنیٹ پر مقبول اس بلی کی وجہ شہرت اس کا غصے میں بھرپور چہرہ ہے،جو ہمیشہ ایسا ہی رہتا ہے۔
کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے اس  غصے سے بھری بلی کو اسی ہفتے سات لاکھ ڈالر  سے زائد  دیے ہیں جو کہ اسے اپنی شناخت کے  غیر قانونی  استعمال پر ملے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ماریس ٹاؤن ایریزونا کی ٹباتھا بنڈسن نے تین سال قبل گرینیڈ بیوریج کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا۔

ٹباتھا نے اب یہ مقدمہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس نے  اپنی بلی کے مذکورہ کمپنی میں کام کرنے کے لیے معاہدہ کیا تھا لیکن اس کے بعد بھی اس کمپنی نے اپنی دوسری پراڈکٹس کی فروخت کے لیے بلی کی تصویر کا استعمال جاری رکھا۔ سوموار کے روز آٹھ رکنی بینچ نے اسے غیر قانونی عمل قرار دے دیا۔ ڈیوڈ جونلس جو کہ بلی  کے وکیل ہیں، کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ ایک "مکمل فتح" ہے اوربلی عدالت کے اس فیصلے کو برحق مانتے ہوئے اس کی مکمل تائید کرتی ہے۔
ٹباتھا بنڈسن نے 2012 میں پہلی بار اس بلی کی تصاویر آن لائن کی تھی، جس کے بعدبلی کو  بہت شہرت ملی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ اپنی مالکن کے لیے کمائی کا اچھا ذریعہ بن گئی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu