دنیا میں سب سے زیادہ ٹیٹو رکھنے والی 69 سالہ خاتون

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 4 فروری 2018 20:37

دنیا میں  سب سے زیادہ ٹیٹو رکھنے والی 69 سالہ خاتون

فلوریڈا، امریکا سے تعلق رکھنے والی 69 سال کی خاتون کے پورے جسم پر ٹیٹو بنے ہیں جس  وجہ سے انہیں دنیا میں سب سے زیادہ ٹیٹو رکھنے والی عورت سمجھا جاتا ہے۔
چارلوٹ گٹنبرگ نے اپنے جسم کے %98.75 حصے پر مختلف قسم کے آرٹ کے نمونے بنوا کر گینز بک میں سب سے زیادہ ٹیٹوز رکھنے والی خاتون کے طور پر اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ "مجھے جلد ہی علم ہوگیا تھا کہ میں  مکمل طور پر یکساں نظر آنا چاہتی تھی۔

(جاری ہے)

"
گٹنبرگ نے 2015 میں اپنا پہلا گینیز ریکارڈ قائم کیا جب اس کا جسم %91.5  ٹیٹوز سے ڈھکا ہوا تھا۔اسے سب سے زیادہ ٹیٹوز رکھنے والی معمر خاتون شہری کا اعزاز دیا گیا۔
اب اس کا کہنا ہے کہ اس کا جسم "مکمل پر" ہوچکا ہے صرف چہرے اور اس کے ہاتھوں کا تھوڑا سا حصہ کسی قسم کے نشان سے محفوظ ہے۔
گٹنبرگ نے 50 سال کی عمر میں اس وقت اپنے جسم پر پہلا ٹیٹو بنوایا تھا جب اس کی ملاقات 50 سالہ چک ہیلمک سے ہوئی جو کہ سب سے زیادہ ٹیٹو رکھنے والا معمر شہری تھا۔
یہ جوڑا ایک اضافی اعزاز کا ریکارڈ بھی رکھتا ہے۔ وہ یہ کہ گٹنبرگ کے جسم پر پروں والے216  ٹیٹوز بنے ہوئے ہیں اور ہیلمک کے جسم پر  کھوپڑیوں کے 376 ٹیٹوز موجود ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu