ہانگ کانگ پولیس نے دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 4 فروری 2018 23:55

ہانگ کانگ پولیس نے دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بنا دیا

ہانگ کانگ پولیس نے دوسری جنگ عظیم کے ایک بم ، جو حالیہ کھدائی میں ملا تھا، کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
ہانگ کانگ پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر  بتایا کہ ہانگ کانگ کنوینشن سنٹر  کے قریب تعمیراتی کام کے دوران 450 کلو گرام (992 پاؤنڈ) وزنی    دھماکہ خیز مواد  کا حامل بم  برآمد ہوا۔ یہ 145 سینٹی میٹر (تقریباً 5 فٹ) لمبا، 45 سینٹی میٹر (1.5 فٹ) چوڑا تھا اور امریکی ساخت کا معلوم ہوتا تھا۔


بم کی دریافت کے ساتھ ہی حکام نے فوراً 1500 افراد کو قریبی شہر وان چائی میں منتقل کر دیا۔ مختلف سڑکوں کو بند کر دیا گیا تا کہ ایکسپلوزیو آرڈیننس ڈسپوزل بیورو  بم کو ناکارہ کرنے کے لیے  آرام سے بغیر خلل کام کر سکے۔ پولیس کی طرف سے فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو کامیابی سے ناکارہ کر دیااور بند کیے جانے والے علاقوں کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)


امریکی فوجی ذرائع کے مطابق امریکی فضائیہ نے 1942 میں ہانگ کانگ شہر  پر درجنوں بار بم باری کی تھی۔زیادہ تر فضائی حملوں میں B-24 اور B-25 بمبار استعمال کیے گئے۔ B-24  تو 8000 پاؤنڈز بموں کو لاد کر لا سکتے تھے۔
گزشتہ چند برسوں میں جرمنی میں بھی دوسری جنگ عظیم کے دوران گرائے گئے بم  دریافت ہوئے ہیں۔پچھلے سال ستمبر میں جرمنی کے دارالحکومت فرینکفرٹ سے60,000 لوگوں کو باہر نکالا گیا تاکہ 1.4 ٹن وزنی بم کو ناکارہ بنایا جا سکے۔ اس سے قبل گزشتہ سال ہی مئی میں ہین اوور سے 50,000 لوگوں کو نکال لیا گیا کیونکہ تعمیری کام کے دوران دوسری جنگ عظیم کے دو بم ملے تھے جنہیں ناکارہ کر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu