ایک شخص دوسرے سال ایک ہی تاریخ کو چند سیکنڈوں میں ہی ڈرائیونگ ٹسٹ میں فیل ہوگیا

پیر 5 فروری 2018 23:58

ایک شخص دوسرے سال  ایک ہی تاریخ کو چند سیکنڈوں میں  ہی ڈرائیونگ ٹسٹ میں فیل ہوگیا
کریگ برازا نے اپنی کار سے ایک حادثہ کیا ہے جوکہ اس کے مسلسل چھینکنے کی وجہ سے ہوا۔آبرڈین شائر، اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شخص  اپنے علاقے میں اس وقت لوگوں کے لیے بہت ہنسی کا باعث بن گیا تھا جب 2 فروری 2017 کو ڈرائیونگ ٹیسٹ شروع ہوتے ہی اس سے غلطی ہوگئی۔جو اس کی ناکامی کا سبب بنی۔ اب ٹھیک ایک سال بعد 2 فروری 2018 کو کریگ برازا  صرف 5 سیکنڈ میں ہی  ڈرائیونگ ٹسٹ کے دوران چھینکیں  لینے کی وجہ سے ناکام ہوگیا۔

چھینکوں کی وجہ سے اس نے گاڑی  سے ایکسیڈنٹ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

کریگ کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ اس کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوئی ۔ ان دو مثالوں کو دیکھتے ہوئے اسے اپنی حفاظت کی خاطر آئندہ اس تاریخ کو سڑک سے دور رہنا چاہیے۔
گزشتہ سال کریگ ایک بہت ہی معمولی سی بات پر ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہوگیا تھا جو یہ تھی کہ وہ بھول گیا تھا کہ برطانیہ میں سڑک کے کس جانب ڈرائیونگ کی جاتی ہے۔ سینٹر کے نگران  نے اسے فوراً کہا، "کیا تمہیں احساس ہے کہ تم سڑک کی غلط سمت میں ہو؟" کریگ کا ٹیسٹ 40 منٹ تک جاری رہا جس میں اس نے بہت عمدہ ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا ،پھر بھی ابتدائی طور پر غلط سائیڈ پر ڈرائیونگ کی وجہ سے اسے ٹیسٹ میں فیل کر دیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu