فالتو سامان سے ملنے والا 19سال پرانا جہاز کا ٹکٹ آج بھی قابل استعمال ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 فروری 2018 23:50

فالتو سامان سے ملنے والا 19سال پرانا  جہاز کا ٹکٹ آج بھی قابل استعمال ہے
اس سے زیادہ مایوس کن بات اور کوئی نہیں ہے کہ آپ کو کوئی پرانا واؤچر یا گفٹ کی رسید ملے،  خوشی منانے کا کوئی موقع میسر آئے اور تب آپ کو پتہ چلے کہ یہ اپنی میعاد ختم کر چکا ہے۔ایک شخص کو اپنے بستر کے نیچے سے ایک ایسا ٹکٹ ملا ہے جو 19 سال پرانا ہے لیکن آج بھی 400 ڈالر کا ہے۔
جون واکر نے جنوری 1999 میں اپنے سالے کی شادی میں جانے کے لیے ائیرلائن کا  ٹکٹ خریدا تھا لیکن وہ اس شادی پر نہیں جا پایا۔

اس طرح یہ ٹکٹ استعمال نہ ہو سکا۔جب اس نے کمپنی سے رابطہ کر کے رقم واپس لینا چاہی تو اسے جوابی خط میں بتایا گیا کہ ٹکٹ کی رقم واپس نہیں کی جاتی لیکن وہ مستقبل میں اس ٹکٹ کی قیمت پر سفر کرسکتا ہے۔ چونکہ اسے اس وقت کہیں سفر پر نہیں جانا تھا لہٰذا وہ ٹکٹ کو کسی محفوظ مقام پر رکھ کر بھول گیا۔

(جاری ہے)


حال ہی میں جان کو  اپنے بستر کے نیچے سے صفائی کرتے ہوئے یہ ٹکٹ ملا ہے۔

اسے ایک پرانا باکس ملا جو کہ کاغذات اور ٹکٹوں  سے بھرا ہوا تھا اور سب سے اہم وہ خط تھا جو سب سے نیچے موجود تھا۔
اس نے شادی کے موقع پر خریدے جانے والے ٹکٹ کو دیکھا تو اپنی قسمت آزمائی کا سوچا، اس لیے کمپنی کی کسٹمر سروس ہاٹ لائن پر کال کی۔ اسے کئی ڈیپارٹمنٹس سے معلومات لینی پڑی لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ اس پرانے ٹکٹ کے ٹکڑے کا کیا کیا جائے۔

اس لیے اس نے ٹویٹر پر کمپنی کو پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیا اور اس کے نتیجے میں چند دن کے اندر ہی اسے کمپنی کی طرف سے جواب موصول ہوگیا۔ اسے بتایا گیا کہ اصل کمپنی یونائیٹڈ 2002 میں بند ہوگئی تھی، تمام ادھار اور واؤچرز ختم کر دیے گئے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خط مزید کسی ادائیگی کی ضمانت نہیں ہے۔ لیکن چونکہ اس شخص کے ساتھ عجیب صورت حال پیش آئی تھی اس لیے کمپنی نے بہرحال اس کا مطالبہ ماننے کا فیصلہ کیا ہے۔
جون نے بتایا کہ وہ تاحال یہ فیصلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس نئے ٹکٹ کو کہاں جانے کے لیے استعمال کیا جائے جس کی مالیت اب تقریباً 570 ڈالر ہو چکی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu