ایک کیفے کے ٹوائلٹ میں آئی فون 8 گرانے والا شخص دوہری مصیبت میں پھنس گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 13 فروری 2018 23:51

ایک کیفے کے ٹوائلٹ میں آئی فون 8 گرانے والا شخص دوہری مصیبت میں پھنس گیا
حال ہی میں چین  کے خودمختار علاقے گوانگشی کے شہر لیوژو کا ایک شخص اس وقت قومی اخبارات کی شہ سرخیوں کا حصہ بنا جب وہ  ایک کیفے ٹوائلٹ میں گرنے والا اپنا آئی فون 8 نکالتے ہوئے اپنا بازو اس میں پھنسا بیٹھا۔
گزشتہ ہفتے ٹانگ  نامی شخص کسی مقامی ہوٹل میں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کر رہا تھا۔ ایک موقع پر وہ ٹوائلٹ گیا تو وہاں اسے اپنا فون استعمال کرنے کا خیال آیا۔

آئی فون استعمال کرتے ہوئے وہ اسکے ہاتھ سے  ٹوائلٹ میں گر گیا۔  ٹانگ  نے اس زبردست موبائل فون کے لیے 8,000 یوآن (1,300ڈالر) ادا کیے تھے اور وہ اسے اتنی آسانی سے گٹر  میں جاتے نہیں دیکھ سکتا تھا۔ لہٰذا اس نے فوراً ہی گھٹنوں کے بل نیچے بیٹھ کر اپنے بازو سے موبائل ڈھونڈنے کی  کوشش کرنے لگا۔ اسی دوران موبائل پائپ میں مزید آگے تک چلا گیا تھا تو اس نے بھی اپنا بازو مزید آگے کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران اسے و دو باتوں کا احساس ہوا۔  ایک تو یہ کہ اسے اپنا موبائل نہیں مل رہا تھا اور دوسرا یہ کہ وہ اپنا بازو ایک پبلک ٹوائلٹ میں پھنسا بیٹھا تھا۔ مدد کے لیے پکارنا شرمندگی  کی بات تھی اس لیے تانگ نے اگلے بیس منٹ خود کو آزاد کرانے میں گزار دیے لیکن اتنا زور لگانے کی وجہ سے اس کا بازو سوج  چکا تھا۔ اسے اندازہ ہوگیا کہ اب وہ بغیر کسی کی مدد لیے یہاں سے باہر نہیں نکل سکتا۔

یہ خیال آتے ہی اس نے اپنی عزت نفس کو ایک طرف رکھتے ہوئے مدد کے لیے پکارنا شروع کر دیا۔صفائی کرنے والا  ایک شخص  اندر آیا اور اس نے ٹانگ کو ٹوائلٹ کے فرش پر دیکھا تو فوراً مقامی فائر فائٹرز کو بلا لیا۔جنہوں نے آکر ٹوائلٹ کو کھولا تاکہ اسے باہر نکالا جا سکے۔ ٹانگ کا ہاتھ نکلنے تک مزید سوج چکا تھا اور اس میں خراشیں بھی پڑ چکی تھیں۔اس نے اپنا بازو تو باہر نکال لیا لیکن بدقسمتی سے اس کا آئی فون 8 وہیں رہ گیا۔ پھر بھی تانگ کی خوش قسمتی کہ  کیفے نے اسے ہرجانے کے طور پر کچھ رقم دی، جس کی وجہ سے وہ نیا آئی فون 8 خریدنے کے قابل ہوگیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu