ٹائم مشین سے سال 8973 کا سفر کرنے والے برطانوی سرکاری اہلکار کا کہنا ہے جلد ہی وقت کا سفر عام ہو جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 فروری 2018 23:50

ٹائم مشین سے سال 8973 کا سفر کرنے والے برطانوی سرکاری اہلکار کا کہنا ہے جلد ہی وقت کا سفر عام ہو جائے گا

تقریباً دو دہائی پہلے برطانوی حکومت کے  لیے کام کرنے والے ایک  اہلکار نے بتایا ہے  کہ اسے خفیہ  ٹائم مشین کے ذریعے سال 8973 میں بھیجا جا چکا ہے۔اس شخص کا دعویٰ ہے کہ وقت کے سفر کی ٹیکنالوجی  10 سال تک عام عوام کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔
ولیم ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ 2000 کے شروع میں برطانوی انٹیلی جنس کے لیے کام کرتا تھا۔ ولیم کا کہنا ہے کہ اسے مستقبل کی خبر لانے کے لیے سال 8973 میں بھیجا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ولیم کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایسا مستقبل دیکھا جسے ”یوٹؤپیا“ (خیالی جنت) کہا جا سکتا ہے، جہاں نہ کوئی بیماری ہے، نہ موت اور نہ ہی کوئی جرم۔
ولیم نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں انسان تو نہیں ہونگے ہاں انسانی روبوٹ ہونگے لیکن زمین بدستور موجود ہوگی۔ ولیم نے بتایا کہ اس وقت بہت سے سیاروں پر آبادکاری ہوچکی ہوگی۔
ولیم نے اصرار کیا کہ حکومت مستقبل میں جانے کی جدید لیکن خفیہ ٹیکنالوجی رکھتی ہے لیکن اسے عام عوام کے سامنے 2028 میں لایا جائے گا۔ ولیم کا کہنا ہے کہ یہ وقت عام کو سچ بتانے کا ہے۔
ولیم نے اپنی انکشافات میں مزید کیا کچھ کہا، اس کے لیے  یہ ویڈیو دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu