مشی گن کے ایک پیزا بنانے والے شخص نے سب سے بڑا پیزا بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 فروری 2018 23:52

مشی گن کے ایک پیزا بنانے والے شخص نے سب سے بڑا پیزا بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

مشی گن کے ایک شخص نے 72 انچ کا پیزا بنا کر گینیز  ورلڈ ریکارڈ  میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
ساؤتھ گیٹ میں مالیز سپورٹس گرل اینڈ بار کے مالک اسٹیومالی، نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بدھ کے روز ایک بھاری بھرکم پیزا بنایا۔ اسے پکانے کے لیے  اسٹیو نے وہی اوون استعمال کیا گیا جس میں گزشتہ موسم گرما میں 1,796 پاؤنڈ کا ہیمبرگر بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)


اسٹیو نے بتایا کہ اس کا پیزا جو کہ ساؤتھ گیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ  اور فائر فائٹرز کو پیش کیا گیا تھا، موجودہ گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کے 54 انچ پیزا پر سبقت لے گیا ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ اس نے 72 انچ کا پیزا بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کا سب سے مشکل کام اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا تھا۔ اس کے مطابق پیزا اب اس کے ریستوران پر 300 ڈالر کی ابتدائی قیمت پر دستیاب ہے نیز اضافی پنیر یا گوشت کی ٹوپنگ کے لیے 50 ڈالر اور سبزیوں کی ٹوپنگ کے لیے 35 ڈالر الگ سے رکھے گئے ہیں۔ 5 میل کے دائرے کے اندر پیزا کی ڈیلیوری مفت کی جائے گی۔
اسٹیو  کا کہنا تھا کہ آفیشل سرٹیفیکیٹ کے لیے اس پیزا کی تفصیلات گینیز کو بھیج دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu