اٹلی میں ڈاکیے نے کئی سالوں میں آدھاٹن ڈاک اپنے گیراج میں جمع کر لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 24 فروری 2018 23:53

اٹلی میں ڈاکیے نے کئی سالوں میں  آدھاٹن ڈاک  اپنے گیراج میں جمع کر لی

اطالوی  پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ڈاکیے کے گیراج سے آدھے ٹن سے زائد ڈاک  دریافت کی ہیں جنہیں ان کے مطوبہ مقام تک نہیں پہنچایا گیا تھا۔
پوسٹل پولیس نے بتایا کہ ویسنزا میں ایک 56 سالہ ڈاکیے کے گھر سے انہیں 573 کلو گرام (1260 پاؤنڈ) ڈاک  کا ڈھیر ملا ہے جو کہ اٹلی میں اب تک کی گمشدہ  ڈاک  کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ یہ گمشدہ ڈاک  پچھلے آٹھ سالوں سے جمع کی جاتی رہیں تھیں۔

(جاری ہے)

اس ڈاک میں یوٹیلیٹی بلز، بنک کے کاغذات، پرانی فون بکس اور 2010 کے علاقائی الیکشنز میں سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ڈاک بھی شامل تھی۔ پولیس کو اس بارے میں اس وقت پتہ چلا جب ری سائیکلنگ سنٹر پر کام کرنے والے رضاکاروں نے  25 بڑے پیلے رنگ کے کنٹینرز موصول ہونے کی اطلاع دی جن کے اندر ڈاک  موجود تھیں۔
اب پولیس کا کہنا ہے کہ چند سالوں بعد ہی سہی لیکن یہ تمام ڈاک ان کے حقداروں تک پہنچا دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu