اٹلانٹا ائیر پورٹ نے مذاق میں بلیک پینتھر کے افسانوی ملک واکانڈا کی پرواز کا اعلان کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 25 فروری 2018 23:18

اٹلانٹا ائیر پورٹ نے مذاق میں بلیک پینتھر  کے افسانوی ملک  واکانڈا کی پرواز کا اعلان کر دیا
ہارٹفیلڈ جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ پر بھی مارویل موویز کا اچھا خاصا اثر ہو گیا ہے۔ اس کا ثبوت ائیر پورٹ کی ایک ٹوئیٹ سے دیکھنےکو ملا۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے ایک تبدیل شدہ تصویر شئیر کی ہے، جس میں حالیہ مقبول ترین فلم بلیک پینتھر کےافسانوی ملک واکانڈا(Wakanda) کی پرواز کی پیشکش کی گئی ہے۔ ٹوئٹ کی گئی تصویر میں دکھایا گیاہے کہ ائیرپورٹ کے گیٹ T3 سے جانے والی پرواز واکانڈا جائے گی۔اس ٹوئٹ کے سامنے آنے پر فلم کے اداکار بھی اس سے محظوظ ہوئے ، جس کے بعد انہوں نے بھی اسے ری ٹوئٹ کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu