مشتبہ منشیات فروش نے ”ثبوت“ فراہم کرنے سے بچنے کے لیے 34 دن تک ٹوائلٹ نہ جا کر نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 25 فروری 2018 23:18

مشتبہ منشیات فروش نے ”ثبوت“ فراہم کرنے سے بچنے کے لیے  34 دن تک ٹوائلٹ نہ جا کر نیا  ریکارڈ بنا لیا
ہارلو، انگلینڈ کے ایک مشتبہ منشیات فروش نے ”ثبوت“  کی فراہمی سے بچنے کے لیے 34 دن تک ٹوائلٹ نہ جا کر نیا  ریکارڈ بنا لیا۔مشتبہ منشیات فروش پر الزام ہے کہ اس نے پکڑے جانے سے پہلے تمام منشیات کھا لی تھی۔
24سالہ لامارچیمبرز کو 17 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے گاڑی بھگا لی۔ پولیس نے اس کے ہاتھوں کو سر کی طرف اور سر کو ہاتھوں کی طرف حرکت کرتے دیکھا۔

پکڑے جانے پر لامار نے بتایا کہ وہ فرائیڈ چکن کھا رہا تھا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے پکڑے جانے سے پہلے کریک کوکین اور ہیروئین کھا لی۔
پروسیکیوٹر کیتھی ولسن کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے جان بوجھ کر اپنی خوراک کو محدود کر دیا تھا لیکن حالیہ خبروں سے پتا چل رہا ہے کہ وہ ہر روز دلیے کے 8 پیالے، پھل، سبزیاں اور اپنی ماں کی بنائی ہوئی مچھلی بھی کھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی تحویل میں ایک ماہ تک رہنے کے باوجود لامار ٹؤائلٹ نہیں گیا اسے خدشہ تھا کہ پولیس فضلے کے ٹسٹ سے منشیات کا پتا نہ چلا لے۔ ولسن نے بتایا کہ ہسپتال کے حالیہ دورے میں شاید لامار ٹوائلٹ کیا ہو لیکن پولیس نے اس موقع پر کسی قسم کے ”ثبوت“ جمع نہیں کیے۔
لامار سے پہلے برطانیہ میں کسی ملزم کے ٹوائلٹ نہ جانے کا ریکارڈ 23 دن تھا۔ جسےلامار نے واضح فرق سے توڑ دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu