- Home
- Weird
- نیند کی حالت میں اوبر پر سفر کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ 300 میل دور واقع اپنے گھر جانا ہی نہیں ..
نیند کی حالت میں اوبر پر سفر کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ 300 میل دور واقع اپنے گھر جانا ہی نہیں چاہتاتھا
امین اکبر ہفتہ 3 مارچ 2018 23:53
ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ رات کے وقت پارٹی کر رہا تھا۔ گھر واپسی پر وہ سو گیا۔ کئی گھنٹے بعد اس کی آنکھ کھلی تو وہ مغربی ورجینیا سے نیوجرسی کے راستے پر اوبر پر سفر کر رہا تھا اور 300 میل کا فاصلہ نصف طے کر چکا تھا۔
گزشتہ جمعے21 سالہ کینی بیچمین نے قریبی رہائش گاہ میں جانےکے لیے اوبر کو بلایا تاہم ڈرائیور نے اسے 300 میل دور اس کے اصل گھر پہنچادیا، جس کا کرایہ 1,635.93 ڈالر بنا۔
بیچمین کا کہنا ہے کہ وہ سفر کے دوران گہری نیند سو گیا تھا اور 2 گھنٹے بعد اس کی آنکھ کھلی تو وہ 2011 ٹویوٹا سینا کی مسافر نشست پر موجود تھا۔
(جاری ہے)
ڈرائیور نے اسے بتایا کہ وہ نیوجرسی کی طرف اپنا سفر طے کر رہے ہیں۔
اوبر کی طرف سے عائد کردہ بل میں 3.94 ڈالر بنیادی کرایہ، 2.35 ڈالر بکنگ فیس، 696.95 ڈالر کل فاصلے کے اور 115.90 ڈالر وقت کی قیمت شامل ہیں۔ بیچمین کو یہ سواری اتنی زیادہ مہنگی اس لیے پڑ گئی کیونکہ اس نے غیرارادی طور پر اوبرایکس ایل کو ہائر کرلیا تھا جس میں چھے مسافر بآسانی سما سکتے ہیں نیز اس کی قیمت روایتی اوبر ایکس کی نسبت کافی زیادہ ہے۔
بکنگ فیس کے علاوہ باقی تمام چارجز سرچارج پرائسنگ کی بنا پر دگنا ہو گئے۔ اگر یہ عام سواری ہوتی تو چارجز 819.14 ڈالر تک ہوتے۔ جاگنے پر بیچمین کو ڈرائیور نے بتایا کہ اس کے پاس رقم نہ تھی جس کی وجہ سے اس پر راستے میں ہر ٹول بوتھ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بقیہ راستے میں ٹول ٹیکس پر ادائیگی کے لیے بیچمین نے اے ٹی ایم سے اپنی رقم نکلوا لی۔
گرچہ بیچمین نے ڈرائیور کو فائیو سٹار ریٹنگ دی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس نے لگائے جانے والے چارجز کو قبول کرنے سے انکار کردیا کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے گھر کا پتہ نہیں دیا تھا اور ڈرائیور نے اس کی نیند کے دوران اس کی فون کال کا جواب بھی دیا ہے۔
اوبر نے یہ تصدیق کرنے کے بعد کہ ڈرائیور اس کی درخواست پر ہی اسے اس کے گھر لے گیا تھا، جس پر بیچمین نے کرایہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-