چائے بیچ کر 12لاکھ روپے ماہانہ کمانے والا شخص

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 5 مارچ 2018 16:08

چائے بیچ کر  12لاکھ روپے ماہانہ کمانے والا شخص
بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مارچ 2018ء)بھارت کے شہر پونے میں ایک ایسا چائے والا ہے۔جو چائے بیچ کر ماہانہ 12لاکھ روپے کما لیتا ہے۔ناوناتھ ییولے نامی بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگ چائے کاخاص ذائقے نہ ملنے کی وجہ سے چائے نہیں پیتے۔اس لئے میں نے چار سال چائے پر تحقیق کی جس کے بعد مجھے چائے کے اصل ذائقے اور معیار کے بارے میں معلوم ہوا۔

میں نے دیکھا کہ بہت سارے لوگ چائے کا ڈھابہ تو چلا تے ہیں لیکن اسے ایک ماڈرن طرز سے پیش نہیں کر سکتے۔ناوناتھ کا کہنا ہے کہ میرے ٹی سٹال پر کام کرنے والے تمام ملازموں کا لباس بہت اچھا ہوتا ہے اور یہ بات چائے پینے کے لئے آنے والے افراد کو بہت متاثر کرتی ہے۔ناوناتھ کی ابھی تک چائے کی دو دکانیں ہیں۔اور روزانہ تقریباً 4000چائے کے کپ فروخت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ناوتھ کا ارداہ ہے کہ اب وہ اپنے ٹی سٹال کو ایک انٹر نیشل برانڈ کے طور پر سامنے لائے۔ناوناتھ کے خیال میں یہ روزگار کے بھی بہترین مواقع پیدا کرے گا۔اور ابھی بھی ناوناتھ کے دو ٹی سٹالز پر 12ملازم کام کرتے ہیں۔ناوناتھ کا کہنا ہے کہ میرا ارادہ ہے کہ میں چائے کی مزید 100سٹالز اور بناؤں اور اس طرح سے ایک ہزار سے بارہ سو افراد کو روزگار مہیا ہو سکے گا۔

ناوناتھ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی بھی چائے بیچتے تھے اور آج وہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم ہیں اس لئے مجھے یقین ہے کہ ایک دن میں بھی بہت آگے جاؤں گا۔ناوناتھ کے ٹی سٹال پر آنے والے گاہکوں کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ چائے بہت پسند ہے۔ناوناتھ کے ٹی سٹال کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کا عملہ اورماحول بہت صاف ستھرا ہوتا ہے جب کہ چائے کا ذائقہ بھی لاجواب ہوتا ہے۔اور ہمیں یہ ذائقہ پورے پونے میں اور کئی نہیں ملتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu