تائیوان میں آٹھ گھنٹے نمودار رہنے والی قوس قزاح کو گینیز ورلڈ ریکارڈ نے طویل ترین دورانیے تک قائم رہنے والی قوس قزاح قراردے دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 22 مارچ 2018 22:58

تائیوان میں آٹھ گھنٹے نمودار رہنے والی قوس قزاح کو  گینیز ورلڈ ریکارڈ نے طویل ترین  دورانیے تک قائم رہنے والی قوس قزاح قراردے دیا

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر تائیوان میں آٹھ گھنٹے58 منٹ تک نمودار رہنے والی قوس قزاح کو دنیا کی سب سے زیادہ دیر قائم رہنے وال قوس قزاح  قرار دے دیا ہے۔اس  قوس قزاح کو ا تائیوان یونیورسٹی نے ریکارڈ کیا تھا۔
یہ قوس قزاح 30 نومبر 2017 کو نمودار ہوئی تھی ۔ ٹائپے کی چائنیز کلچرل یونیورسٹی کے پروفیسروں نے اس  قوس قزاح کو ریکارڈ کیا تھا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سر چو کن سوان کا کہنا تھا کہ یہ قوس قزاح صبح 6:57 سے لے کر سہ پہر 3:55 تک دیکھی جا سکتی تھی۔ اس قوس قزاح نے 1994 میں ویدربائی انگلینڈ میں 6 گھنٹے قائم رہنے والی قوس قزاح کا ریکارڈ توڑ دیا۔
جب دسمبر 2017 میں یونیورسٹی نے اس قوس قزاح  کی تفصیلات گینیر ورلڈ ریکارڈ کو فراہم کرنے کا اعلان کیا تو پروفیسر چوؤ نے بی بی سی کو قوس قزاح کے منظر کے بارے میں بتایا کہ "یہ سب بہت حیران کن تھا۔ یہ ایک آسمانی تحفہ معلوم ہوتا تھا۔اور بہت ہی نایاب (نظارہ) تھا۔"

Browse Latest Weird News in Urdu