طالبعلم نے کاغذی جہاز بنانے کی مشین ایجاد کر ڈالی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 22 مارچ 2018 22:58

طالبعلم نے کاغذی جہاز بنانے کی مشین ایجاد کر ڈالی

جہازوں کے شوقین سوئزرلینڈ کے ایک طالبعلم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس کی تازہ ترین ایجاد کو متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ایک مشین ہے جس کی مدد سے کاغذ کے جہاز بآسانی بنائے جا سکتے ہیں۔
فیبین نامی اس سوئس طالبعلم نے یو ٹیوب پر DomiNope چینل پر اپلوڈ کی گئی مذکورہ ویڈیو میں اپنی دلچسپ ایجاد کو "Paperplane Machine" یعنی کاغذی جہاز مشین کا نام دیا ہے۔

فیبین نے اپنے اسکول پراجیکٹ کے سلسلے میں اسے تیار کیا تھا۔ اس ویڈیو میں کاغذ ایک سلائیڈ کے ذریعے سیدھا آگے بڑھتا اور مشینی عمل کے تحت فولڈ ہوکر ایک کاغذی جہاز بن جاتا ہے۔ فیبین کا کہنا ہے کہ "گرچہ اس پر مزید کام باقی ہے لیکن میں اسے سب کے سامنے لانا چاہتا تھا۔ جس طرح ویڈیو میں دکھایا گیا ہے دراصل یہ مشین اس طرح کام نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

فیبین نے بتایا کہ میں نے کاغذ کو کھینچنے کے لیے رسی کا استعمال کیا ہے کیونکہ پہیے کاغذ کو حرکت دینے سے قاصر ہیں۔

اور وقت کے دورانیے کو کم کرنے کے لیے فولڈنگ بٹس کے درمیان میں جمپ کٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ سرووموٹرز کا پہلا جوڑا دوسرے کے برعکس  ہاتھ سے حرکت میں لایا گیا ہے ۔۔۔۔
فیبین  کو امید ہے کہ ایک دن یہ مشین بالکل ہموار طریقے سے اپنا کام سرانجام دے گی۔جیسے ہی ایسا ہوگا میں اس کی دوسری اپ ڈیٹڈ ویڈیو (بغیر کسی ایڈیٹنگ کے) شیئر کی جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu