زندگی کی اہمیت بتانے کے لیے موت کی تھیم پر بنائے گئے ڈیتھ کیفے کھل گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 مارچ 2018 23:55

زندگی  کی اہمیت بتانے کے لیے موت کی تھیم پر بنائے گئے ڈیتھ کیفے کھل گیا

دنیا میں اکثر افراد مزاحیہ خیالات یا تھیمز پر مشمتمل کیفے بناتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ وہاں آئیں۔ یہی سوچ کر بلیوں کا کیفے ، ٹوائلٹ کا کیفے، خواتین کا کیفے  اور دیگر بہت سے خیالات کے ساتھ کیفے  شروع ہوئے ہیں۔ تاہم تھائی لینڈ میں جو کیفے کھلا ہے، وہ صارفین کو زندگی کی اہمیت کے بارے میں بتانا چاہتا ہے  لیکن اس کیفے نے زندگی کی اہمیت بتانے کے لیے  موت کی تھیم   کو اپنایا ہے۔


تھائی لینڈ می کا کیفے  دی کڈ مائی ڈیتھ نامی کیفے لوگوں کی توجہ بڑے عجیب انداز میں اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے۔ اپنے نام کے مطابق اس کیفےکا ماحول موت سے متعلق تمام کیفیات اور کفن دفن کے مراحل کو نمایاں کرتا ہے۔
تھائی لینڈ کا یہ کیفے بالکل کسی کی موت پر تعزیتی تقریب کا سا سماں پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

موت کی علامت سیاہ رنگ نمایاں ہے لیکن اس سے زیادہ غمزدہ کرنے والی چیزیں بھی یہاں موجود ہیں۔

  پھولوں کی سجاوٹ کے طور پر تعزیتی پھولوں کے ہار موجود ہیں۔ کیفے کے مینیو میں اشیاء کے نام "عمر", "تکلیف", "بیماری", اور "موت" جیسے رکھے گئے ہیں اور ان اشیاء کی تصاویر بار کی دیوار پر ایسے لگائی گئی ہیں جیسے کسی مرنے والے کی تصاویر اس کی آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت سامنے رکھی جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ بار میں آنے والے افراد  معمولی فیس دے کر وہاں موجود تابوت میں لیٹ بھی سکتے ہیں۔ نہ صرف اتنا بلکہ آپ کو مزید موت کے احساسات سے روشناس  کرانے کے لیے جگہ جگہ پرتاثیر جملے تحریر ہیں جیسے "کیا آپ اس بات کے لیے تیار ہیں کہ آپ آج رات سوئیں لیکن کبھی دوبارہ نہ اٹھنے کے لیے؟"

زندگی  کی اہمیت بتانے کے لیے موت کی تھیم پر بنائے گئے ڈیتھ کیفے کھل گیا

Browse Latest Weird News in Urdu