زمین گول نہیں ہموار ہے ، ثابت کرنے والے شخص نے 1875 فٹ کی بلندی تک راکٹ کو اڑا لیا مگر۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 مارچ 2018 23:25

زمین گول نہیں ہموار ہے ، ثابت کرنے  والے شخص نے 1875 فٹ کی بلندی تک راکٹ کو اڑا لیا مگر۔۔۔
کیلیفورنیا میں ایک خودساختہ سائنسدان  سالوں  سے زمین کو گول کی بجائے ہموار ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔61سالہ  ”میڈ “مائیک ہگز  نے بھاپ سے چلنے والا ایک راکٹ بنایا۔ یہ راکٹ مائیک کو 1875 فٹ کی بلندی تک لے گیا جہاں سے مائیک زمین کو ہموار یا چپٹا تو ثابت نہیں کر سکا لیکن نیچے گر کر اچھا خاصا زخمی ضرور ہوگیا ہے۔
مائیک نے اپنا راکٹ صحرائے موجاو، کیلیفورنیا سے اڑایا۔

(جاری ہے)

مائیک نے  راکٹ کو 350 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑانے کی کوشش کی لیکن 1875 فٹ کی بلندی پر ہی اسے پیراشوٹ ایکٹیویٹ کرنا پڑ گیا۔ جب راکٹ زیادہ تیزی سے گرنے لگا تو مائیک نے دوسرا پیرا شوٹ بھی کھول دیا۔ راکٹ نیچے گرا تو اس کے دو ٹکڑے ہوگئے، جس کی وجہ سے مائیک کو بھی کافی چوٹیں آئیں۔ مائیک کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں کچھ گھنٹوں کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔
مائیک 2016 سے اب تک اس راکٹ مشن پر 20 ہزار ڈالر خرچ کر چکا ہے۔
زمین گول نہیں ہموار ہے ، ثابت کرنے  والے شخص نے 1875 فٹ کی بلندی تک راکٹ ..

Browse Latest Weird News in Urdu