شادی کی سالگرہ یاد نہ رکھنے پر خاتون کا شوہر پر حملہ؛ خاتون گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 مارچ 2018 23:34

شادی کی سالگرہ یاد نہ رکھنے پر خاتون کا شوہر پر حملہ؛ خاتون گرفتار

شادی شدہ جوڑے اس خبر کو پڑھنے  کے بعد یقیناً اہم مواقع  یاد رکھنے کے لیے اپنے کلینڈر کو نشان زد کریں گے ۔ فلوریڈا میں پولیس نے شوہر پر حملہ کرنے کی وجہ سے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ حملے کی وجہ یہ تھی کہ بے چارا شوہر شادی کی سالگرہ کا دن یاد نہ رکھ پایا تھا۔
فلوریڈا، پاسکو شیرف آفس کے مطابق 35 سالہ کیرول سٹون کو بدھ کے روز شوہر پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

شوہر کے سر اور چہرے پر کافی چوٹیں آئیں تھیں۔

(جاری ہے)

  کیرول کے شوہر نے اپنی "غلطی" تسلیم کر لی ہے کہ وہ شادی کی سالگرہ یاد نہ رکھ سکا تھا۔
پولیس کے مطابق شوہر نے اس "پٹائی" کی ریکارڈنگ کر لی تھی، جسے بعد میں ڈپٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ ویڈیو میں کیرول کو شوہر کی 'مرمت' کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیرول کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر چونکہ شادی کی سالگرہ جیسا اہم دن بھول گیا تھا اس لیے اس نے اپنے شوہر پر حملہ کیا۔
اس کی گرفتاری کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اس پر گھویلو تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  پاسکو شیرف آفس نے کیرول سٹون کی گرفتاری کے بعد ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں گھریلو تشدد کا شکار افراد کو مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu