بوڑھوں کے دیس جاپان میں اب روبوٹس معمر افراد کی خدمت کریں گے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 29 مارچ 2018 23:42

بوڑھوں کے دیس جاپان میں اب روبوٹس معمر افراد کی خدمت کریں گے
جاپان میں ٹوکیو شن ٹومی نرسنگ ہوم میں معمر افراد کی دیکھ بھال کے لیے20 مختلف قسم کے روبوٹس رکھے گئے ہیں۔جاپان میں معمر افراد کی دیکھ بھال ایک بڑا مسئلہ ہے۔ روبوٹس کے ذریعے معمر افراد کی دیکھ بھال کرنے سے ملک میں کم ہوتی افرادی قوت کے مسئلے سے بھی نپٹا جا سکے گا۔
اس نرسنگ ہوم میں موجود پیرو دا فری سیل نامی روبوٹ کو پیار سے  تھپکی دی جائے تو وہ  نرمی سے چلاتا ہے۔

پیپر نامی انسانی روبوٹ بوڑھے افراد کو ورزش کرانے پر مامور ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اپ رائٹ ٹری معذور افراد کی رہنمائی کرتا ہےاور نرم نسوانی آواز میں انہیں دائیں یا بائیں مڑنے کے لیے ہدایات دیتا ہے۔
جاپانی حکام  بوڑھے افراد کی دیکھ بھال کے لیے روبوٹس کے استعمال کو مثبت اور خوش آئند اقدام کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اسی لیے جاپانی حکومت ایسے  روبوٹس کے لیے فنڈ بڑھا رہی ہے۔ جاپانی حکومت کا ہدف ہے کہ  2025 تک ایسے  3,80,000 خصوصی روبوٹ تیار کیے جائیں ۔
 جاپان نے غیرملکی افراد کو بھی 2016 میں ایک نئی کیٹیگری کے تحت نرسنگ کیئر ویزے فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔لیکن 2017  میں  صرف 18 غیرملکی  اس کا فائدہ اٹھا سکے ہیں ۔اس کی وجہ  جاپانی زبان میں امتحان اور دوسرے سخت مراحل ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu