دماغ کے آپریشن کے دوران خاتون نے بانسری بجانا شروع کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 30 مارچ 2018 21:06

دماغ کے آپریشن کے دوران خاتون نے بانسری بجانا شروع کر دی

امریکہ میں ہیوسٹن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ آپریشن ٹیبل پر لیٹے ہوئے اپنے دماغ کی سرجری کے دوران بانسری بجا رہی ہیں۔
ٹیکساس میڈیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ 63 سالہ خاتون ، اینا ہنری، پر طاری کپکپی اور تھرتھراہٹ کے علاج کےلیے اس کے دماغ کا  آپریشن کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)


 اس بیماری کے ہوتے ہوئے اینا بہت سے کام سرانجام دینے سے قاصرتھی، جیسے وہ چمچ کے ذریعے سوپ نہیں لے سکتیں  تھیں اور نہ ہی بانسری بجا سکتی تھیں، حالانکہ وہ 11 سال کی عمر سے بانسری بجا رہی تھیں لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں انہیں اپنا شوق چھوڑنا پڑا۔


ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس عمل کے دوران دماغ میں چھوٹے چھوٹے الیکڑوڈز  بھی رکھے گئےجو کہ مستقل برقی رو خارج کرتے رہتے ہیں۔ سائنس تاحال اس بیماری  کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔لیکن یہ علامات لازمی کپکپاہٹ اور پارکنسن کے علاج کے دوران دیکھنے کو ملتی ہیں۔
ڈاکٹر ٹسٹ کر رہے تھے کہ دماغ میں الیکٹروڈز سے پیدا ہونے والی برقی رو اینا کے علاج کے  لیے مددگار  ہے یا نہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق  اینا کا آپریشن بہت بہتر رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu