دو بار مرنے کی وجہ سے موت کا خوف ختم ہو چکا ہے۔ ایک ڈاکٹر کا دعویٰ
امین اکبر منگل 3 اپریل 2018 20:56
پریسٹاٹین (شمالی ویلز) کے 63 سالہ ڈاکٹر نے ایک اخبار میں کچھ لوگوں کے مر کر واپس آنے کے بارے میں مضمون پڑھا تو انہوں نے اپنے تجربات بھی شیئر کر دئیے۔
انہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ دونوں مواقع پر ان کا تجربہ بہت مختلف رہا لیکن دونوں مرتبہ ان میں ایک فلسفیانہ تبدیلی در آئی۔
اپنے پہلے تجربے کی "خوفناکی" کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ا س دوران ان کا جسم ان کے احکامات کی تعمیل نہیں کر رہا تھا۔
لیکن 20 سال بعد جب انہیں موت کے احساسات سے دوبارہ واسطہ پڑا تو اس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی "شاندار" تجربہ تھا۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا : " 1974 میں جب میں تقریباً 19 سال کا تھا تو میں لندن میں تعلیم کے حصول کے دوران ٹرائی فین کے قریب رہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے زکام ہوا تھا اور مجھے میں آرام کرنا چاہیے تھا لیکن میں اپنے دوستوں کے ساتھ باہر چڑھائی پر چلا گیا۔مجھے عجیب محسوس ہوا لیکن میں آگے بڑھتے رہنے پر مجبور تھا۔ جب میں واپس اپنی رہائش گاہ پر آیا تو گر پڑا اور اس لمحے مجھے بہت ہی عجیب تجربہ ہوا۔چند لمحوں بعد مجھے انتہائی خوفناک احساس ہوا وہ یہ کہ میں اپنے جسم سے باہر نکل رہا تھا۔
جب آپ سونے جاتے ہیں تو آپ بہت پرسکون محسوس کرتے ہیں لیکن اس تجربے کے دوران میں بہت ہوشیار تھا۔
یہ میرے تصور سے بھی زیادہ ہولناک تھا کہ یہ سب میرے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ ایسا تھا کہ میرے جسم کے اعضاء میرے قابو میں نہیں تھے۔
جب میں نے خود کو واپس اپنے جسم میں محسوس کیا تو نہایت ہی ناقابل بیان سکون میسر آیا۔میں بس جاگ جانا چاہتا تھا۔"
انہوں نے اس حالت کو مکمل طور پر بیان کرنے کے لیے "لامحدود تاریکی" کا لفظ استعمال کیا۔ اور کہا کہ انہیں ایسے لگا جیسے دو بڑے سے جبڑے ان کے گرد گھیرا تنگ کرتے جا رہے ہیں۔
"میں نہیں جانتا کہ میں ان چیزوں کو دیکھنے کے قابل کیوں نہیں تھا، بہرحال یہ بہت ناخوشگوار تجربہ تھا۔" انہوں نے اضافہ کیا۔"انسانی دماغ بہت محدود ہے۔ یہ ان چیزوں کو نہیں سمجھ سکتا جن کے بارے میں ہمارا خیال ہے کہ یہ سوچ سکتا ہے۔"
20 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد 1996 میں ڈاکٹر کو 41 سال کی عمر میں گلان کلیڈ ہاسپٹل میں موت کا دوسرا تجربہ ہوا جس میں سرسام سے ان کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ "یہ بہت خوشگوار تجربہ تھا۔میں روشنی میں تھا۔یہ خوبصورت منظر تھا تبھی اچانک ایک آواز نے مجھے اچانک میرے جسم میں واپس لا ڈالا۔
بیماری اتنی اچانک سے آئی تھی کہ مجھے اپنے سابقہ تجربے کو ذہن میں رکھتے ہوئے موت سے خوفزدہ ہونے کا خیال بھی نہ آیا۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ میری عمر اب 63 سال ہے اور مجھے موت کا ذرا سا بھی خوف نہیں ہے۔درحقیقت اب میں اپنے اصل گھر جانے کے لیے بے چین ہوں تاکہ اپنے خالق سے مل سکوں جو مجھ سے بہت محبت کرتا ہے۔"
ڈاکٹر کے مطابق اپنی موت سے متعلق تجربات حاصل کرنے سے پہلے وہ ایک ملحد یا منکر خدا تھا اور خود غرضی کی زندگی بسر کر رہا تھا۔" لیکن درج بالا تجربات کے بعد وہ عیسائیت کی طرف متوجہ ہوگیا۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-