ذہین کتے کی تنی ہوئی رسی پر چلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 اپریل 2018 23:42

ذہین کتے کی تنی ہوئی رسی پر چلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
چین میں فلمائی گئی ایک ذہین کتے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو میں کتے کو تنی ہوئی رسیوں پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ ویڈیو کتے کے مالک نے چین کے صوبے شنسی کے یونچینگ شہر میں فلمائی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں کتے کو تنی ہوئی دو متوازی رسیوں کے ذریعے چھت پر جاتے دکھایا گیا ہے۔
کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کتے کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنی ہوئی رسیوں پر چلنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu