- Home
- Weird
- ایک بہادر خاتون اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر فوکوشیما: تابکارعلاقے میں موجود جانوروں کی دیکھ ..
ایک بہادر خاتون اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر فوکوشیما: تابکارعلاقے میں موجود جانوروں کی دیکھ بھال کرتی ہے
امین اکبر ہفتہ 7 اپریل 2018 19:34
جاپان کی ایک جانور دوست خاتون ٹینی ساکیوکی ہرروز فوکوشیما کے تابکار زدہ علاقے میں داخل ہوتی ہیں تاکہ 11 گائیوں کو خوراک کھلا سکیں۔ یہ گائیں 2011 میں ایٹمی حادثے کے بعد سے وہاں موجود ہیں۔
2011 میں زلزلے اور اس کے فوراً بعد سونامی نے فوکوشیما کے تقریباً بیس ہزار لوگوں کی جان لے لی اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار لوگ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔
(جاری ہے)
اس کے باوجود اب بھی وہاں بہت سے مویشی ہیں۔
ان مویشیوں میں بہت سی گائیں بھی شامل ہیں جنہیں اب فوکوشیما کی نیوکلیئر گائیں کہا جاتا ہے۔ان گائیوں کی زندگی بچانے میں اُن رحم دل افراد کا بڑا ہاتھ ہے جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر اس علاقے میں آکر انہیں خوراک اور پانی دیتے ہیں۔ ساکیوکی بھی ایک ایسی ہی بہادر خاتون ہیں جو سات سال پہلے ٹوکیو میں ملازمت کر رہی تھیں لیکن اب گائیوں کا خیال رکھنے کے لیے قریبی علاقے میں منتقل ہوگئی ہیں۔ وہ ہر روز چار گھنٹے ان جانوروں کے ساتھ گزارتی ہیں۔ تابکاری کی وجہ سے چار گھنٹے سے زیادہ وقت گزارنا اُن کی زندگی کے لیے بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔جاپانی نیوز اسٹیشن ابیما ٹی وی کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں ساکیوکی کا کہنا تھا کہ وہ تابکار زدہ علاقے میں بھوک سے مرتے جانوروں اور ان کی مدد کرتے کسانوں کی خبریں دیکھ کر متاثر ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے بھی اس سلسلے میں عملی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
ابتدا میں وہ ٹوکیو سے فوکوشیما پہنچ کر دو دن میں ایک بار گائیوں کی خوراک اور ان کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنایا کرتی تھی لیکن جلد ہی وہاں خوراک اور پانی کی کمی ہوئی تو تو ٹینی نے قریبی دریا سے ٹینک بھر کر پانی لانا شروع کر دیا۔اسی وجہ سے ساکیوکی نے اپنے کام کے لیے تابکار علاقے کے قریب ترین جگہ تلاش کرلی تاکہ گائیوں کی دیکھ بھال کے لیے زیادہ وقت دے سکے۔ یہ 11 گائیں اوکوما ٹاؤن کے نزدیک موجود ہیں جوکہ فوکوشیما ڈائچی نیو کلیئر پاور پلانٹ سے محض 10 کلومیٹر دور ہے۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-