خاتون کے کام پر دیر سے آنے کا معلوم ہونے پر باس کا شاندار جواب۔ انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 اپریل 2018 23:49

خاتون کے کام پر دیر سے آنے  کا معلوم ہونے پر  باس کا شاندار جواب۔ انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے

کام کرنے والے  پیشہ ور حضرات  کے لیے وقت کا پابند ہونا بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔اور اگر کسی وجہ سے وہ وقت پر نہ پہنچ پائیں تو انہیں اپنے دیر سے آنے کی معقول وجہ بیان کرنی پڑتی ہے جوکہ باس کو بتانا عموماً مشکل یا باعث  شرمندگی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم جین نامی ایک خاتون نے اپنے کام پر دیر سے آنے کی ایسی وجہ بیان کی ہے جسے سن کر لوگ مسکرائے بغیر نہیں رہ سکے۔

اور اس پر  باس کے جواب کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
imgur کے صارف کائن مولر اکا (باس) نے انٹرنیٹ پر اپنے آفس میں  کام کرنے والی خاتون سے گفتگو کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جو کہ اب بہت وائرل ہوچکا ہے۔ جین نامی خاتون  نے اپنے باس کائن مولر اکا کو پیغام بھیجا کہ اسے آج کام پر آنے میں دیر ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

جب باس نے خیریت دریافت کی تو جین نے بڑا سادہ سا جواب دیا کہ میرا کتا سو رہا تھا  اور بہت پیارا لگ رہا تھا اور میں نے کام کے لیے تیار ہونے سے پہلے کچھ وقت اس کی تصاویر بنانے میں گزار دیا۔

اس جواب کے ساتھ ہی اس نے باس کو  اپنے سوئے ہوئے کتے کی تصویر بھی بھیج دی۔
آج کل  زیادہ تر باس کام سے دیر ہونے پر اس قسم کے عذر کو جائز تسلیم نہیں کرتے لیکن جین کے با س نے جواب دیا کہ وہ  تاخیر کے حوالے سے بے فکر ہوجائے، اس کا کام دوسرے ملازم سے کرا لیا جائے گا۔
کائن مولر  نے وضاحت کی کہ "جین کو صرف 10 منٹ کی دیر ہوئی تھی۔ اس سے قبل اس نے ہمارے ساتھ اپنے آٹھ سالہ دورملازمت میں صرف ایک بار چھٹی کی تھی جب اس کے بیٹے کی عقل داڑھ نکل رہی تھی۔

اس وقت اسے ملازمت کرتے تقریباً 9 مہینے ہوچکے تھے۔"
کائن مولر اکا کی مذکورہ پوسٹ 5 اپریل کو شیئر کی گئی جسے  2.3 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے اوراسے  6,400 پوائنٹس ملے ہیں۔
ایک صارف نے اس پر تبصرہ کیا کہ "کیا آپ ایک اچھے باس ہیں؟ جی ہاں آ پ واقعی اچھے ہیں۔"
جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ "میری خواہش ہے کہ میں آپ کے ساتھ کام کرتا کیونکہ آپ بہت اچھے ہیں۔"

خاتون کے کام پر دیر سے آنے  کا معلوم ہونے پر  باس کا شاندار جواب۔ انٹرنیٹ ..

Browse Latest Weird News in Urdu