پرس میں کوکین کہاں سے آئی؟ پولیس کے سوال پر خاتون نے سارا الزام ہوا پر دھر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 اپریل 2018 23:44

پرس میں کوکین  کہاں سے آئی؟ پولیس کے سوال پر خاتون نے سارا الزام ہوا پر دھر دیا

فلوریڈا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کے پرس سے کوکین برآمد ہوئی تو اس نے دن بھر چلنے والی ہواؤں پر الزام لگا دیا کہ یہ ان کی بدولت اس کے پرس میں پہنچی ہے۔
ڈبلیو پی ایل جی (WPLG) کی رپورٹ کے مطابق کینیشیا پوسے کار میں ایک دوسرے مسافر کے ساتھ موجود تھیں جب ان کی کار کو فورٹ پیئرس پولیس نے روک لیا۔ یہ واقعہ مارچ کے اختتام پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک آفیسر نے میریجوانا کی بو محسوس کی جس کے بعد کار کی تلاشی لی گئی۔

پوسے کی گود میں رکھے ہوئے پرس سے کوکین اور میریجوانا کی الگ الگ تھیلیاں برآمد ہوئیں۔
حکام نے جب ان کے متعلق پوسے سے سوال کیا تو ان کے بارے میں اس کا کہنا تھا:"آج ہوا چل رہی ہے۔ یہ یقیناً اڑتی ہوئی کھڑکی سے میرے پرس میں آ گری ہے۔"
پوسے پر کوکین اور میریجوانا رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔بعد ازاں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ فوری طور پر یہ علم نہیں ہوسکا کہ آیا اس کا کوئی وکیل ہے کہ نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu