چار سال قبل حادثے میں ہلاک ہونے والے میاں بیوی کے بچے کی پیدائش

جمعرات 12 اپریل 2018 10:20

چار سال قبل حادثے میں ہلاک ہونے والے میاں بیوی کے بچے کی پیدائش
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) چین میں ایک متبادل ماں (سروگیٹ ) نے چار سال قبل حادثے میں انتقال کر جانے والے میاں بیوی کے بچے کوجنم دیا ہے۔ جوڑے نے اس امید پر اپنے ایمبریوزآئی وی ایف (بچوں کی پیدائش کیمصنوعی طریقہ) سے اولاد حاصل کر نے کی غرض سے منجمد کروالئے تھے۔ حادثے کے بعد اِن کے والدین کے مابین طویل عرصے تک جاری رہنے والی قانونی جنگ کے بعد منجمد ایمبریوز کو استعمال کرنے کی اجازت ملی۔

(جاری ہے)

چینی اخبار دی بیجینگ نیوز کے مطابق اس بچے کی پیدائش دسمبر میں ہوئی ہے اور اس کی متبادل ماں کا تعلق لاؤس سے ہے۔اس بچے کے والدین نے نانجنگ ہسپتال میں ایمبریوز محفوظ کرنے کے لئے انہیں منفی 196 ڈگری کے درجہ حرارت پر مائع نائٹروجن ٹینک میں رکھوایا ہوا تھا۔ ایک ایمبریو کو لاؤس میں متبادل ماں میں منتقل کیا گیا اور گذشتہ سال دسمبر میں بچے کی ولادت ہوئی۔ چینی قانون میں اس معاملے کی مکمل وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والے جوڑے کے والدین نے متبادل ماؤں کے حوالے سے قائم ایک ایجنسی سے رابطہ کیا اور لاؤس کی جانب رخ کیا جہاں یہ کام قانونی ہے۔ ٹیان ٹیان نامی بچے کی شہریت کے تعین کے لئے اس خاتون نے چین کا سفر کیا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu